رحیم یارخان ۔ 09 مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ایم این اے وپارٹی کےضلعیسابق جنرل سیکرٹری، ممبرڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب میاں امتیازاحمدنے کہاہے کہ پاکستان اپنے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے ہر طرح کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گاافواج پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیکر ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے افواج پاکستان اور غیور عوام دشمن سے مقابلے کیلئے پوری طرح تیارہیں پاکستان ایئر فورس کی پیشہ وارانہ مہارت نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
گذشتہ روزمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے میاں امتیازاحمدنے کہاکہ مودی مسلم دشمنی میں اندھاہو چکا ہے اس کو جواب دینا ناگزیر ہو چکا ہے معصوم شہریوں کی شہادت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ،شہری آبادی پر ڈروں حملے مودی کی بیمارذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں امن ہماری کمزوری نہیں، ہمارا جواب بھارت زندگی بھر یاد رکھے گا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594912