31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم...

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

- Advertisement -

سیالکوٹ ،10 مئی (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔آج ورکنگ باؤنڈری سجیت گڑھ کے دورے پر انہوں نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج وطن عزیز کی حفاظت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہیں اور ان کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جائے گا۔

- Advertisement -

اس موقع پر مقامی عوام نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی۔ عوام نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی اور پاکستانی افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595220

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں