مانسہرہ۔ 12 مئی (اے پی پی):ہزارہ کے مختلف شہروں میں بھارتی جارحیت کے جواب میں بھرپور دفاع اور دشمن کو ناکوں چنے چپوانے والی پاک افواج سے بھرپور اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں اوگی کے شہریوں نے افواج پاکستان کی حمایت میں ریلی نکال کر اپنی جانب سے مکمل حمایت اور پاکستان کی سلامتی کے حق میں نعرے لگائے۔
یہ ریلیاں عوام کے عزم، اتحاد اور ملک کی خود مختاری کیلئے پاک افواج سے بھرپور وابستگی اور عزم کا مظہر ہیں، دشمن کے حملہ کے خلاف قومی یکجہتی کا پیغام ہے۔ ریلی کے شرکاءنے پاکستان کی جانب سے بھارت کی جارحانہ کارروائیوں کے جواب میں مسلح افواج کی بھرپور کارروائی کے بعد عوام نے خوشی اور فخر کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے پاکستان کی فوج کی ہمت اور قربانیوں کو سراہا۔
لوگوں نے اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کرنے کیلئے عمارتوں پر پاکستان کے پرچم بلند کئے اور عوام نے عزم کیا کہ ہم ہمیشہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ملک کے دفاع کیلئے ہر تعاون فراہم کریں گے۔
ریلی کے شرکاءنے ہندوستانی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور اور مناسب ردعمل کا مظاہرہ کیا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان دفاعی ہمت اور اتحاد کے ساتھ ہر قسم کی جارحیت کا موثر مقابلہ کرے گا، پاکستان اپنی سرزمین اور خودمختاری کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595993