28.2 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھارتی جارحیت کے خلاف الخدمت فاؤنڈیشن کا ہنگامی اجلاس، ریسکیو اور ریلیف...

بھارتی جارحیت کے خلاف الخدمت فاؤنڈیشن کا ہنگامی اجلاس، ریسکیو اور ریلیف کیلئے مرکزی کنٹرول روم قائم

- Advertisement -

راولپنڈی۔7مئی (اے پی پی):صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمٰن کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بھارت کی جانب سے شہری آبادی کونشانہ بنانے کی شدیدمذمت کی گئی اورہنگامی حالات میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری،چیئرمین الخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ اعجازاللہ خان سمیت مرکزی،ریجنل اور علاقائی ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں ریسکیو،ریلیف،آپریشن،طبی امداد،خوراک،ادویات اور رضاکاروں کی فوری فراہمی یقینی بنانے کیلئے پلاننگ کوحتمی شکل دی گئی۔ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن نے کہاکہ مرکزی کنٹرول روم لاہورمیں قائم کردیاگیا ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر، جنوبی پنجاب اور وسطی پنجاب میں ریجنل کنٹرول روم بھی فعال کر دئیے گئے ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن، حکومت پاکستان، افواجِ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، اور پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے تاکہ ہنگامی حالات میں قومی سطح پر مربوط امدادی سرگرمیاں انجام دی جا سکیں۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے الخدمت کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن، ایمبولینس سروس اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کو الرٹ رہنے اور ایمرجنسی حالات میں فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن نے کہاکہ الخدمت کے ذمہ داران اوررضاکار ہرطرح کی صورتحال میں متاثرہ افراد کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کارلایاجائے گا۔اجلاس میں شہداء کیلئے مغفرت ودرجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593990

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں