- Advertisement -
لاہور۔7مئی (اے پی پی):پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شب خون مارنے والے بزدل دشمن کو کرارا جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
بدھ کو اس حوالے سے جاری بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی شہری آبادی پر بھارتی بمباری جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاک فوج اور عوام اپنی سرزمین کا دفاع کرنا اچھے طریقے سے جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکار دشمن کو بین الاقوامی برادری میں بھی منہ کی کھانا پڑی ، اقوام متحدہ اور امریکی صدر کے بیانات مودی سرکار کےلئے وارننگ ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593785
- Advertisement -