39.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںبھارتی حکام کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو توڑنے کے لیے ان کے...

بھارتی حکام کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو توڑنے کے لیے ان کے گھروں کوdestroyed کر رہے ہیں

- Advertisement -

سرینگر۔28اپریل (اے پی پی):غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیرمیں قابض حکام غاصبانہ قبضے اور بے دخلی کے اسرائیلی ہتھکنڈے اپناتے ہوئے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو توڑنے کے لیے ان کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ، کپواڑہ، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں مزید 5 کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔

22 اپریل کو پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے بھارتی فوجیوں نے کم از کم 12 کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔گھروں کی تباہی کشمیریوں کی مزاحمت کو دبانے کے لیے بھارت کی جابرانہ حکمت عملی کا تسلسل ہے۔ مقبوضہ علاقے میں گھروں کی مسماری کشمیریوں کو ان کی زمینوں اور روزگار سے محروم کرنے کے سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے۔ گھروں کی وسیع پیمانے پر تباہی بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اوریہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کے نوآبادیاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

- Advertisement -

مودی حکومت کشمیریوں کو سیاسی، آئینی، ثقافتی اور اقتصادی طور پر بے اختیارکرنے کے عمل کو تیز کر رہی ہے۔بھارت کو نہتے کشمیریوں کے خلاف اس طرح کی ظالمانہ کارروائیوں پر جوابدہ بنانا چاہیے اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گھروں کی غیر قانونی مسماری کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرنی چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588707

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں