بھارتی حکومت نے درجنوں کالے قوانین کے ذریعے اپنی فوج کو مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام کا لائسنس دے رکھا ہے، چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کالے قوانین کے ذریعے درجنوں کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کر رہی ہے۔ انہوںنے یہ بات منگل کو اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ وادی میں کوئی دن …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کالے قوانین کے ذریعے درجنوں کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کر رہی ہے۔ انہوںنے یہ بات منگل کو اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ وادی میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب معصوم کشمیری عوام کا خون نہ بہایاجاتا ہو اور بھارتی حکومت نے درجنوں کالے قوانین کے ذریعے بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام کا لائسنس دے رکھا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی حکومت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی کو تبدیل کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے اس مذموم منصوبے کا عالمی برادری کو فوراً نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلی سات دہائیوں سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد کو شہید کر چکا ہے اور بھارتی انسانی حقوق کے کمیشن نے خود چند عرصہ قبل مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبروں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے جس سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالی کی سنگین نوعیت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں