20.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی حکومت کا آئندہ 4 سال میں ایم بی بی ایس کی...

بھارتی حکومت کا آئندہ 4 سال میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں میں 60 ہزار کا اضافہ کرنے کا اعلان

- Advertisement -

نئی دہلی۔4اپریل (اے پی پی):بھارتی حکومت نے ملک میں آئندہ 4 سال میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں میں 60 ہزار کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے راجیہ سبھا میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت میں ایم بی بی ایس کی کل 1,18,190 نشستیں ہیں اور ملک بھر میں 74,306 پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سیٹیں ہیں۔ نیشنل میڈیکل کمیشن کے مطابق بھارت میں 13,86,150 رجسٹرڈ ایلوپیتھک ڈاکٹر ہیں۔ مزید یہ کہ آیوش کی وزارت کا تخمینہ ہے کہ 7,51,768 رجسٹرڈ آیوش پریکٹیشنرز ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان ماہرین میں سے 80 فیصد فعال ہونے کے ساتھ811 بھارتی شہریو ں کے لئے ایک ڈاکٹر دستیاب ہے۔

بھارتی حکومت نے ملک میں طبی عملے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے منظور شدہ 157 نئے میڈیکل کالجوں میں سے 131 موجودہ ڈسٹرکٹ اور ریفرل ہسپتالوں کو مرکزی سپانسر شدہ سکیم کے تحت اپ گریڈ کیا ہے، پہلے سے موجود ریاستی اور مرکزی حکومت کے طبی اداروں میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھا کرایم بی بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ سیٹوں کو بڑھانے کے لئے اقدامات کئےجا رہے ہیں۔

- Advertisement -

سپر سپیشلٹی بلاکس کی تعمیر کے لیے 75 منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں سے 71 مکمل ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں 22 ایمس کی منظوری دی گئی جن میں سے 19 میں انڈرگریجویٹ کورسز شروع ہو چکے ہیں۔دور دراز علاقوں کی آبادی کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے فیملی ایڈاپشن پروگرام کو ایم بی بی ایس کے نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے،اس پروگرام کے تحت میڈیکل کالجوں کو مخصوص گائوں میں طبی سہولیات فراہم کرنے کا کہا جاتا ہے۔

پی جی میڈیکل کے طلبا کو دوسرے یا تیسرے سال میں ہینڈ آن ٹریننگ کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں تعینات کیا جاتا ہے۔ دیہی علاقوں میں تعینات معالجین کو ہارڈ ایریا الاؤنس، رہائش کی ترغیبات اور سی سیکشن جیسے ضروری آپریشنز کرنے والے ماہرین کے لئے مالی مراعات مقرر کی ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578456

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں