بھارتی خاتون نے دنیا میں سب سے زیادہ لمبے بال رکھنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ۔
بھارتی خاتون نے دنیا میں سب سے زیادہ لمبے بال رکھنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

مزید خبریں
نئی دہلی۔9اگست (اے پی پی):بھارتی خاتون نے دنیا میں سب سے زیادہ لمبے بال رکھنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ۔
اردو نیوز نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی ریاست اترکھنڈ کے علاقے ہالدوانی سے تعلق رکھنے والی رینو دھریال کے گھنے سیاہ بالوں کی لمبائی آٹھ فٹ 10 انچ ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ یوکرین سے تعلق رکھنے والی خاتون الیا ناسیراوا کے پاس تھا جس کے بالوں کی لمبائی آٹھ فٹ چار انچ تھی۔رینو دھریال نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ اس نے 2015 کے بعد اپنے بال نہیں کٹوائے،وہ ایک یوٹیوبر اور کانٹنٹ کریئیٹر بھی ہیں اور انہوں نے اپنے بالوں کی نشوونما کے لیے خود ایسے تیل اور شمپو بنائے ہیں جو قدرتی اشیا پر مشتمل ہیں،ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان بالوں کی وجہ سے بہت شہرت ملی مگر ان کو سنبھالنا کافی مشکل کام ہے،ان کو دھونے، سکھانے اور پھر سلجھانے میں گھنٹوں صرف ہوتے ہیں،بال اس قدر لمبے ہیں کہ چلیں تو پیچھے زمین پر گھسٹتے جاتے ہیں۔








