نئی دہلی۔4اکتوبر (اے پی پی):بھارتی ریاست اتر پردیش میں مال بردار ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 10 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق سینئر پولیس اہلکار ابھینندن نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی علی الصبح ضلع مرزا پور میں جی ٹی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریکٹر ٹرالی جو 13 مزدوروں کو لے کر جا رہی تھی کہ ٹرک نے …
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 10 افراد ہلاک ،3 زخمی

مزید خبریں
نئی دہلی۔4اکتوبر (اے پی پی):بھارتی ریاست اتر پردیش میں مال بردار ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 10 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
شنہوا کے مطابق سینئر پولیس اہلکار ابھینندن نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی علی الصبح ضلع مرزا پور میں جی ٹی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریکٹر ٹرالی جو 13 مزدوروں کو لے کر جا رہی تھی کہ ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے باعث ٹریکٹر ٹرالی میں سوار 13 افراد میں سے 10 موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزدور ضلع بھدوہی میں تعمیراتی کام سے واپس آ رہے تھے ۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے مرزا مراد کے علاقے کے رہائشی تھے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔







