بھارتی ریاست بہار میں گرمی کی شدید لہر ، 56 افراد ہلاک

78

پٹنہ ۔ 16 جون (اے پی پی) بھارتی ریاست بہار میں شدید ترین گرمی کے باعث لو لگنے سے اورنگ آباد، گیا اور نواد اضلا ع میں اب تک 56 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان اضلاع میں گزشتہ روز درجہ حرارت 46 ڈگریسینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا، لو لگنے سے اورنگ آباد کے مختلف بلاکوں کے 30، ضلع گیا میں 19 اور ضلع نوادہ میں7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مرنے والوں میں زیادہ تر 60 سال سے زائد عمر کے لوگ شامل ہیں۔