بھارتی ریاست راجھستان میں سوائن فلو کی وبا پھوٹ پڑی،49 افراد ہلاک

77

نئی دہلی ۔ 22 جنوری (اے پی پی) بھارتی ریاست راجھستان میں سوائن فلو کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 3 ہفتے کے دوران سوائن فلو سے متاثرہ 49 افراد ہلاک ہوچکے ہیں،گذشتہ ایک ماہ کے دوران 233 افراد کے سوائن فلو ٹیسٹ مثبت پائے گئے جن کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ راجھستان کی حکومت نے وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے گھر گھر سکریننگ کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔