بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کشتی الٹنے سے 11 افراد ہلاک، لاپتہ افراد کی تلاش جاری

66

بھوپال۔ 13 ستمبر (اے پی پی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جمعہ کی صبح جھیل میں کشتی الٹنے سے 11افراد ہلاک ہو گئے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کشتیکھٹلاپور گھاٹ پر واقع جھیل میں کشتی الٹنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کشتی میں سوار افراد مذہبی رسومات ادا کر رہے تھے۔ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی اور6 افراد کوزندہ بچا لیا جبکہ 11 افراد لاشیں بھی نکال لی گئیں ہیں۔لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہیں۔فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔