- Advertisement -
نئی دہلی ۔31جولائی (اے پی پی):بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع وایناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 156 افراد ہلاک اور 180 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ضلع وایناڈ میں گزشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے منڈکئی، چورلمالا، اٹامالا، اور نولپوزہ گاؤں میں 156 افراد ہلاک اور 180 زخمی ہو گئے
- Advertisement -
حکام نے 100 سے زائد افراد کے ملبے تلے دیبنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حکومت نےوایناڈ میں 45 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جن میں 3,069 افراد مقیم ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=489183
- Advertisement -