نئی دہلی ۔ 19 مئی (اے پی پی) بھارتی مغربی ریاست گوا میں پیدل چلنے والوں کا پل گرنے سے 50 افراد دریا میں ڈوب گئے تاہم ان میں سے اکثر کو زندہ بچا لیا گیا ۔ جمعہ کو بھارتی میڈیا نے مقامی پو لیس کے حوالہ سے بتایا کہ کورچورم نامی گاﺅں میں پیدل چلنے والوں کا پل دریا میں گر گیا جس سے پل کے اوپر پیدل چلنے والے 50 افراد دریا میں گر گئے ۔ مقامی پو لیس حکا م نے بتا یا کہ دریا میں گرنے والوں میں سے اکثر کو زندہ بچا لیا گیا ہے ۔ مقامی افراد نے بتایا کہ پل کافی پرانا اور نہایت خستہ حالت میں تھا ۔