اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی): بھارتی فضائیہ کو لوہے کے چنے چبوانے والے پاکستان کے شیر دل پائلٹ ونگ کمانڈر حسن صدیقی نے "یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان” کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان صرف خطہ ارض نہیں بلکہ ایک نظریہ اور عزم کا نام ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نےکہا کہ "اس نظریہ کی بقا کیلئے افواج پاکستان نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے”۔”ہم وہ زندہ قوم ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنے شہیدوں کو اپنے سینوں میں زندہ رکھا ہوا ہے بلکہ ہمیشہ ان کا قرض اتارنے کیلئے خود کو تیار رکھتے ہیں”۔انہوں نےکہا کہ”میں دشمنان پاکستان کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستانی قوم کا وقار، اس کا عزم اور نظریہ پاکستان ہمارے لئے سب سے اہم ہے۔