بھارتی فضائیہ کے دو تربیتی طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرا کر تباہ، ایک پائلٹ ہلاک

93

بنگلورو۔ 19 فروری (اے پی پی) بھارتی فضائیہ کے دو تربیتی طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔ حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک اور ایک سویلین زخمی ہوگئے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ بنگلورو میں ایرو انڈیا شو کے آغاز سے ایک دن قبل منگل کو پیش آیا۔ سوریا کرن ہاک طیارے اس ایئر شو کی تیاری کر رہے تھے۔ تباہ ہونے والے دونوں طیارے سوریا کرن ایرو بیٹک ٹیم کا حصہ تھے جن کو حال ہی میں اپ گریڈ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 12واں ایروانڈیا شو منگل سے شروع ہو کر 24 فروری تک جاری رہے گا۔