نئی دہلی ۔ 24 جولائی (اے پی پی) بھارتی فضائیہ کے لاپتہ ہونے والے ٹرانسپورٹ طیارے کی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس طیارے پر 29 افراد سوار تھے اور یہ پرواز کے کچھ دیر بعد لاپتا ہو گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ چنئی سے اڑنے والے اس طیارے کا ملبہ خلیج بنگال میں ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم اب تک اس طیارے کے ملبے کا کوئی ٹکڑا دستیاب نہیں ہو سکا۔ تلاش کے اس کام میں 16 بحری جہاز جب کہ متعدد طیارے مصروف ہیں۔