23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 6, 2025
ہومشوبزبھارتی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ وہاں کا ماحول ہے...

بھارتی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ وہاں کا ماحول ہے ، ریما خان

- Advertisement -

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):اداکارہ ریمانے بھارتی فلمو ں میں کام نہ کرنے کی وجہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا فنکاروں کے لیے عزت و احترام والا ماحول قرار دیا ہے۔ایک ٹی وی پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ بھارتی فلموں کی پیش کش مسترد کرنے اور وہاں کام نہ کرنے کی وجہ بھارتی انڈسٹری کا وہ ماحول ہے جو پاکستانی اداکاروں کو وہ عزت نہیں دیتا جو وہ اپنے اداکاروں کو دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہماری انڈسٹری میں جیسے اداکار ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں وہ کسی دوسری انڈسٹری میں نہیں کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ بالی وڈ کے لوگ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کر نا چاہتے ہیں لیکن بھارتی انڈسٹری میں ایک ایسا گروپ بھی موجود ہے جو پاکستانی اداکاروں کی عزت نہیں کرتا ہے اور انہیں وہاں کا م کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا ہے اور ان گروپوں کا اثر و رسوخ ہے۔ اس طرح اگر آپ کو آدھی رات کو بھارت سے پاکستان بھاگنا پڑے تو یہ کسی فنکار کے لیے کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

- Advertisement -

اس سوال کے جواب میں کہ وہ ایک فنکار، بیوی اور ماں کے طور پر خود کو کتنا درجہ دیں گی۔ ریما نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے آپ کو ہر شعبہ میں مکمل نمبر دیں گی اور وہ ہر شعبے میں بہترین رہی ہیں۔ انہوں نے اس یقین کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آج بھی ان کے لاکھوں مداح ان سے پیار کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے بطور فنکار اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس لیے وہ خود کو اس شعبے میں اعلیٰ قرار دیتی ہیں۔ بطور بیوی ریما نے کہا کہ ان کے شوہر انہیں کسی بھی طرح سے کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں کیونکہ وہ ان کے لیے ایک اچھی بیوی بننے کے قابل تھی اور یہ پوری طرح سے ظاہر ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=430138

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں