33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی فوجیوںکی شوپیاں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی، علاقے میں انٹرنیٹ...

بھارتی فوجیوںکی شوپیاں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی، علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل

- Advertisement -

سرینگر ۔ 9 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ضلع شوپیاں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج، سینٹرل ریزروپولیس فورس اور سپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروںنے بدھ کی صبح سویرے ضلع کے علاقے ہیف میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=129364

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں