سرینگر۔18جولائی (اے پی پی): بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کو ضلع پونچھ میں مزید 4 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے جس سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران شہید ہونیوالے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر 6ہو گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سرنکوٹ میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ یہ کارروائی بھارتی فوجیوں نے پیر کو شروع کی تھی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔ پیر کو فوجیوں نے پونچھ کے جنرل ایریا میں ایک کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کردیاتھا۔