بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ38کشمیریوں کو شہیدکیا

124

سرینگر۔ یکم ستمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اگست میں38بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیاجن میں 11بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے ایک کشمیری کو حراست کے دوران شہید کیاگیا جبکہ 23شہری مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کی وجہ سے شہید ہوئے۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں 4خواتین بیوہ اور7بچے یتیم ہوئے