نئی دہلی۔ 06 اکتوبر (اے پی پی)بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نتیجے میں اس پر سوار تمام 7 اہلکار مارے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ چینی سرحد سے متصل ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ روسی ساختہ ایم آئی۔17 ہیلی کاپٹر ارونا چل پردیش کی ایک چیک پوسٹ سے فوجی افسران کو ایک دوسری چیک پوسٹ پر منتقل کر رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔