اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) بھارتی فوج نے راولاکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے مہندر گاﺅں کی رہائشی خاتون صفینہ بی بی زخمی ہوئیں اور انہیں قریبی ہسپتال میں طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا۔