بھارتی فوج نے سینکڑوں کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میںشہید کر کے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے، سید علی گیلانی

سرےنگر۔07 جون (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے قابض پلوامہ اور کولگام کے دوجوانوں مدثر احمد اور شیراز احمد سمیت پانچ نوجوانوںکو ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈار میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کرنے کی بھارتی فوج کی کارروائی کو انتہائی بہیمانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قابض فوج نے مقبوضہ علاقے میں اسطرح کی سینکڑوں کارروائیاں کر کے جنگی جرائم …

سرےنگر۔07 جون (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے قابض پلوامہ اور کولگام کے دوجوانوں مدثر احمد اور شیراز احمد سمیت پانچ نوجوانوںکو ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈار میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کرنے کی بھارتی فوج کی کارروائی کو انتہائی بہیمانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قابض فوج نے مقبوضہ علاقے میں اسطرح کی سینکڑوں کارروائیاں کر کے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے شہید شیراز احمد شیخ کی نماز جنازہ کے شرکا سے کولگام میں ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش اور انکے اہلخانہ کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف 1947سے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیںجبکہ بھارت انکے جذبہ آزادی کو دبانے کے لیے قتل وغارت ، لوٹ مار اور غیر قانونی نظر بندیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔