راولپنڈی۔10دسمبر (اے پی پی):بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے ہاٹ سپرنگ سیکٹر پر ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی،جس سے 55 سالہ خاتون زخمی ہوگئی ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔