بھارتی فوج نے سویلین مسافر بس اور ایمبولینس کو نشانہ بنایا،آئی ایس پی آر

102

راولپنڈی ۔ 23 نومبر (اے پی پی) بھارتی فوج نے وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے قریب سویلین مسافر بس اور ایمبولینس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں بس میں سوار 7 مسافر جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بس اور ایمبولینس کو لائن آف کنٹرول پر ددھنیال کے قصبہ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ یہ ایمبولینس بس کے زخمی مسافروں کی طبی امداد اور جاں بحق ہونے والوں کی میتیں لانے کے لئے وہاں پہنچی تھی۔ بھارتی افواج مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہی ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بدترین مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔