24.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںبھارتی فوج کو پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے پنجاب سے گزرنے...

بھارتی فوج کو پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے پنجاب سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گرپتونت سنگھ پنوں

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):خالصتان موومنٹ کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارتی فوج کو پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے پنجاب سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے زور دے کر کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 20 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ پختہ عزم سے کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر ظلم سب پر عیاں ہے۔ انہوں نے کہا نہ تو 1965 ہے اور نہ ہی 1971، یہ 2025 ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام ہی پاکیزگی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری روایت ہے کہ ہم نے کبھی حملہ نہیں کیا اور نہ ہی کبھی کریں گے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے خبردار کیا کہ جو حملہ کرتا ہے وہ زندہ نہیں رہتا ۔

- Advertisement -

چاہے وہ اندرا گاندھی ہو، نریندر مودی یا امیت شاہ۔انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ مودی، اجیت ڈوول، امیت شاہ اور جے شنکر کو بین الاقوامی قانون کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پہلگام میں بھارت نے سیاسی مفادات کی تکمیل کے لیے اپنے ہی ہندوؤں کو قتل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے کا مقصد سیاسی فائدے اور ووٹ حاصل کرنا تھا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588513

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں