راولپنڈی ۔ 17 مارچ (اے پی پی) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پرشاہکوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا بہادر جوان واجد علی شہید ہوگیا۔ پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیتے ہوئے ضلع دادو کے رہائشی پاک فوج کا 20 سالہ جوان واجد علی شہید ہوگیا۔