- Advertisement -
راولپنڈی ۔ 10 اپریل (اے پی پی) بھارتی فوج کی جانب سے ہفتہ کی رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمےان اتوار کو ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا اور پاکستان نے کنٹرول لائن کے پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ا حتجاج کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز پاکستان اور بھارت کے درمےان 10 اپریل 2016ءکو اتوار کی دوپہر ڈےڑھ بجے ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا اورکنٹرول لائن کے پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=461
- Advertisement -