بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری

127

راولپنڈی ۔06 نومبر (اے پی پی) بھارتی فوج کی جانب سے آزاد جموںو کشمےر مےں کنٹرول لائن پر بٹل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف اتوار کو جاری بیان کے مطابق پاکستانی فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ۔ فائرنگ کا سلسلہ دن کے وسط تک جاری رہا۔