بھارتی فوج کی حاجی سیکٹر کے مقام پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور جوان شہید

65

راولپنڈی ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) بھارتی فوج نے حاجی سیکٹر کے مقام پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے پاک فوج کے ایک اور جوان کو شہید کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں33 سالہ حوالدار ناصر حسین نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ حوالدار ناصر حسین شہید کا تعلق نارووال سے ہے اور وہ 16 سال سے پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔