بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر لائن کی خلاف ورزی، پاک فوج نے بھر پور جواب دیتے ہوئے بھارتی توپیں خاموش کرادیں

80

راولپنڈی ۔ 08 جون (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال اور کیانی سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی ہے ‘ پاک فوج کے بھر وقت اور منہ توڑ جواب نے بھارتی توپیں خاموش کرادیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھر پور اور موثر جواب دیتے ہوئے بھارتی توپیں خاموش کرادیں ۔