راولپنڈی ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت تین معصوم شہری زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کا تعلق ضلع بھمبھر کی تحصیل سماہنی کے موضع مندیکا سے ہے۔