راولپنڈی ۔18مئی (اے پی پی)بھارتی فوج کی ورکنگ باﺅنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون اور 3 بچے شہید جبکہ 10 شہری زخمی ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کی صبح بھارتی فوج نے سیالکوٹ میں ورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کر تے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی جس سے 4 افراد شہید ہوگئے جن میں ایک خاتون اور 3بچے شامل ہیں۔ بھارتی …
بھارتی فوج کی ورکنگ باﺅنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ، 3 بچے شہید آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔18مئی (اے پی پی)بھارتی فوج کی ورکنگ باﺅنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون اور 3 بچے شہید جبکہ 10 شہری زخمی ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کی صبح بھارتی فوج نے سیالکوٹ میں ورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کر تے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی جس سے 4 افراد شہید ہوگئے جن میں ایک خاتون اور 3بچے شامل ہیں۔ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی چوکیوںکو نشانہ بنایا گیا اور اس سے بھارتی چوکیوں میں آگ لگ گئی۔








