بھارتی فوج کی فائرنگ کا رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا،آئی ایس پی آر

100

راولپنڈی۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) بھارت کی جانب سے گزشتہ شب ہڑپال ‘ پکھلیاں اور چارواہ سیکٹر میں ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک کم سن بچی اور شہری شہید ہوگئے۔ فائرنگ کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے پیر کی صبح تک جاری رہا۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جنگلورہ گاﺅں کا شہری محمد لطیف اور ڈیڑھ سالہ ہنیا بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہوئے جبکہ سات شہری زخمی ہوئے۔ پاکستان رینجرز پنجاب نے ہڑپال ‘ پکھلیاں اور چارواہ سیکٹر میں ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ رات بھر جاری رہا دریں اثناءزخمیوں کو سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کردیا گیا۔