سرینگر ۔ 26 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اورتلاشی کارروائی کے خلاف لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے اور بھارتی فورسز نے احتجاجی مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی 13راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے مجاہدین کی موجودگی کا بہانہ بناکرعلاقے کو صبح سویرے محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی جس کے خلاف لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔