بھارتی فورسز کی ایل او سی پر ستوال سیکٹر میں معصوم چرواہوں پر اندھا دھند فائرنگ ، آئی ایس پی آر

179
ISPR
ISPR

راولپنڈی ۔24جون (اے پی پی):بھارتی فورسز نے ہفتہ کی صبح لائن آف کنٹرول پر ستوال سیکٹر میں معصوم چرواہوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری نےشہادت کو گلے لگا گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ہفتہ کی صبح 1155 پر، بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں کے خلاف اپنے معمول کے غیر انسانی رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ستوال سیکٹر میں چرواہوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے ۔

پاک فوج کے میڈیا ونگ نے کہا ہے کہ ایک نئی جیو پولیٹیکل سرپرستی کی وجہ سے، ہندوستانی افواج نے اپنے جھوٹے بیانیے اور من گھڑت الزامات کو پورا کرنے کے لیے معصوم جانیں لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بلا اشتعال فائرنگ پر بھارت کے ساتھ شدید احتجاج کرتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایل او سی کے علاقہ میں کشمیریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے اپنے انتخاب کے مطابق جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق اور خاص طور پر ایل او سی پر مقیم شہریوں کے اپنی زمینوں تک پہنچنے کے ناقابل تنسیخ حق کی یاد دہانی کرائی گئی ہے۔