بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 4خواتین سمیت 6 شہری شہید

98

راولپنڈی۔22 ستمبر (اے پی پی) ورکنگ باﺅنڈری پر چارواہ اور ہرپال سیکٹر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے کم از کم 4خواتین سمیت 6بے گناہ شہری شہید اور 26 زخمی ہوگئے۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 15خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں۔پاکستان رینجر پنجاب نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے شہری آبادی پر فائرنگ کی گئی۔