بھارتی فورسز کی طرف سے طلبہ پر ظلم و تشدد رےاستی دہشت گردی ہے،ےاسےن ملک

161

سرینگر ۔07 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےںجموں وکشمےر لبرےشن فرنٹ،مےرواعظ عمرفاروق کی زےر قےادت حرےت فورم اور جماعت اسلامی نے بھارتی حکومت اور اس کے کٹھ پتلی حکمرانوں کی طرف سے کشمیر عوام کے خلاف جنگ چھیڑ دینے اور حق و انصاف پر مبنی عوامی جدوجہد کو فوجی طاقت سے دبانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کی سنگےن صورتحال اور بنیادی انسانی حقوق کی بے دریغ پامالیوں کو روکنے کے لےے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق جموں وکشمےر لبرےش فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے سرےنگر سے جاری اےک بےان مےں طلبہ پر پولیس کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے رےاستی دہشت گردی قراردےا ہے۔