بھارتی قابض افواج کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشنز میں شہید کر رہی ہے، علی امین خان گنڈاپور

92

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارتی قابض افواج کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشنز میں شہید کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عالمی برداری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لے،بھارتی سفاک اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنا ہے،ظلم و بربریت سے بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدو جہد کو نہیں دبا سکتا،مسلہ کشمیر پر ٹھوس پیشرفت کے بغیر بھارت سے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے،مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کا قیام ناممکن ہے۔