بھارتی قیدیوں کی رہائی انسانی ہمدردی کے امورکو سیاسی رنگ نہ دینے کی پاکستان کی اصولی پالیسی کے عین مطابق ہے، ترجمان دفتر خارجہ

63

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر27 ماہی گیروں سمیت 30 بھارتی قیدیوں کورہاکردیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان محد فیصل نے پیرکویہاں جاری بیان میں کہاہے کہ یہ اقدام انسانی ہمدردی کے امورکو سیاسی رنگ نہ دینے کی پاکستان کی اصولی پالیسی کے عین مطابق ہے۔ ترجمان نے امیدظاہرکی کہ بھارت بھی اسی طرح کے طرزعمل کا مظاہرہ کرے گا۔