بھارتی مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر دو ٹکڑوں میں تقسیم، دونوں پائلٹس سمیت 15 افراد ہلاک اور 100 سے زائد مسافر زخمی

97

کیرالہ۔ 7 اگست (اے پی پی) بھارتی مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا، حادثے میں دونوں پائلٹس سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی سے آنے والا ایئر انڈیا ایکسپریس طیارہ کیرالہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ پانچ مسافر ابھی بھی طیارے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ طیارے میں مجموعی طور پر 180 مسافر سوار تھے۔