23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںبھارتی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ،پاکستان کی...

بھارتی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ،پاکستان کی بہادر افواج اپنے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،عظمی بخاری

- Advertisement -

لاہور۔9مئی (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے، بھارتی فورسز پاکستانی فورسز سے ذلت آمیز شکست کھارہی ہے،پاکستان کی بہادر افواج ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ جمعہ کے روز بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جھوٹ مودی سرکار بولتی جبکہ آگے سے سو جھوٹ بھارتی میڈیا پھیلانے کا کام کرتا ہے، بھارتی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ اورکارٹون نیٹ ورک بن چکا ہے،دنیا کا میڈیا بھارتی حکومت اور اس کی میڈیا کا مذاق اڑا رہا ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان کے تمام شہر بالکل محفوظ ہیں اور شہریوں کی معمولات زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہر کے قریب بھی بھٹکنا بھارت کی ناتمام خواہش ہے جو تاقیامت پوری نہیں ہو گی ،مودی خود ایک ہفتے سے کسی بل میں چھپ کر بیٹھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 1965میں لاہور فتح کرنے کا خواب دیکھا تھا لیکن اسے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا،آج پھر تین دن سے بھارتی فورسز پاکستان کی فورسز سے ذلت آمیز شکست کھارہی ہے۔

- Advertisement -

عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان کی فضائیہ تاریخ رقم کررہی ہیں،پاک فضائیہ نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے ،بھارتی میڈیا مودی سرکار کی عالمی ہزیمت مٹانے کیلئے پاکستانی طیارے گرانے کی فیک نیوز پھیلارہا ہے،الحمدللہ پاکستان کے تمام طیارے مکمل محفوظ ہیں،پاکستان کی بہادر افواج ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594820

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں