بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی پروگرام نشر کرنا دھوکہ دہی اور گھٹیا حرکت ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان

بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی پروگرام نشر کرنا دھوکہ دہی اور گھٹیا حرکت ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان بھارت کا سی این این نیوز 18 گلوبل، سی این این انٹرنیشنل سے منسلک ہے، اس چینل نے سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) سپیشل برانچ آزاد جموں وکشمیر غلام اکبر کا جعلی انٹرویو نشر کیا،سی این این اس ٹی وی چینل کے خلاف کارروائی کرے،دفتر خارجہ بھارت کی اس حرکت کا مقصد …

بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی پروگرام نشر کرنا دھوکہ دہی اور گھٹیا حرکت ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان
بھارت کا سی این این نیوز 18 گلوبل، سی این این انٹرنیشنل سے منسلک ہے، اس چینل نے سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) سپیشل برانچ آزاد جموں وکشمیر غلام اکبر کا جعلی انٹرویو نشر کیا،سی این این اس ٹی وی چینل کے خلاف کارروائی کرے،دفتر خارجہ
بھارت کی اس حرکت کا مقصد جعلسازی اور من گھڑت کہانیوں کے ذریعے ملکی سطح پر سیاسی مقاصد حاصل کرنا ہے،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں بعض حلقے سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعوے کو ہر صورت ثابت کرنے کیلئے بے چین ہیں ، دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی پروگرام نشر کرنے کو دھوکہ دہی کی گھٹیا حرکت قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے جس کا مقصد جعلسازی اور من گھڑت کہانیوں کے ذریعے ملکی سطح پر سیاسی مقاصد حاصل کرنا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں بعض حلقے سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعوے کو ہر صورت میں ثابت کرنے کیلئے بے چین ہیں۔ بیان کے مطابق بھارت کا سی این این نیوز 18 گلوبل جو کہ سی این این انٹرنیشنل سے منسلک ہے۔ اس چینل نے سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) سپیشل برانچ آزاد جموں وکشمیر غلام اکبر کا جعلی انٹرویو نشر کیا جس میں انہوں نے مبینہ طورپر بھارتی سرجیکل سٹرائیک کی تصدیق کی ہے رپورٹر نے خود کو انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ظاہر کیا ہے۔

Leave a Reply