29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںبھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، بھارت کی جانب...

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، بھارت کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بلاک کیے جانے پر پاکستان کا شدید احتجاج

- Advertisement -

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی): پاکستان نے بھارت کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بلاک کیے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں بھارت کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے بھارتی حکومت کی جانب سے ایران، ترکی، مصر اور نیویارک میں پاکستان کے سفارتی مشن کے علاوہ قومی نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کے اکاؤنٹس سمیت ٹوئٹر پر 80 اکاؤنٹس کے مواد تک رسائی روکنے پر سخت احتجاج کیا گیا۔ بھارتی ناظم الامور کو آگاہ کیا گیا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی معیارات، ذمہ داریوں، اصولوں اور انفارمیشن کے بہاؤ کے فریم ورک کے خلاف ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=315404

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں