اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) سابق بھارتی وزیرداخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کے حالیہ بیان سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں پی چدمبرم نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں، شہریوں اور سکیورٹی فورسز کا جانی نقصان ہمارے لئے تباہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرا مودی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر دفاع منوہرپاریکر کے بیانات نے مقبوضہ وادی میں بحران کو مزید ہوادی ہے۔ پی چدمبرم نے کہا کہ بیانات اور عملی اقدامات میں اعتدال پسندی سے عشروں پرانے تنازعے کو حل کیا جاسکتا ہے۔