24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نفرت انگیز سیاست ایک بار پھر بے...

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نفرت انگیز سیاست ایک بار پھر بے نقاب، مسلم مخالف نفرت انگیز مہم مسترد

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):بی جے پی بالخصوص بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نفرت انگیز سیاست ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے کیونکہ پہلگام حملے میں جھوٹے فلیگ آپریشن کے بعد نہ صرف بھارتی عوام بلکہ عالمی برادری نے بھی ان کی مسلم مخالف نفرت انگیز مہم کو مسترد کر دیا ہے۔سیاسی پنڈتوں نے کہا کہ ہندو مسلم فسادات کو ہوا دے کرمودی حکومت سرگرم طور پر مسلمانوں سے ان کے حقوق چھین رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو نہ صرف بدنام کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ اتراکھنڈ میں بھارتی فورسز نے متعدد مساجد اور گھروں کو بلڈوز کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے لڑنے کے جھوٹے بہانے کشمیری مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں گھروں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا، بھارتی عوام نے مودی کے نفرت انگیز بیانیے کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ پہلگام حملے کے دوران بھارتی سیاحوں نے کشمیری مسلمانوں کے حسن سلوک کی تعریف کی تھی۔

- Advertisement -

بھارتی سیاحوں کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے حملے کے دوران ان کی مدد کرکے انسانیت کی مثال قائم کی۔ ہندوستانی سیاحوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں نے ہماری جان بچائی اور ہمیں پناہ دی۔سیاسی تجزیہ کاروں نے کہا کہ مودی کو مذہبی منافرت کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر جوابدہ ہونا پڑے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588294

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں