31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں انسانی حقوق کی خلاف...

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے کو سرفہرست رکھا جائے،امریکی کانگریس کے اٹھارہ اراکین پر مشتمل گروپ کا سپیکر کو خط

- Advertisement -

واشنگٹن۔ 8 جون(اے پی پی) امریکی کانگریس کے اٹھارہ اراکین پر مشتمل گروپ نے ایوان کے سپیکر پال رائن پر زور دیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے کو سرفہرست رکھیں۔ ایوان کے اراکین بیٹی میکولم اور ٹرینٹ فرینکس کی سربراہی میں 18 اراکین پر مشتمل گروپ نے سپیکر کے نام ایک خط میں ان کی توجہ بھارت میں مسلمانوں¾ عیسائیوں اور سکھوں سمیت دیگر مذہبی اقلیتوں کے خلاف جاری تشدد کی جانب مبذول کرائی گئی۔ بھارتی وزیراعظم کے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل امریکی کانگرس کے انسانی حقوق سے متعلق کمیشن میں بھارت میں بڑھتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تشدد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8118

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں