31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھارتی وزیراعظم کا جنگی جنون خطے میں امن کو تباہ کرنے کی...

بھارتی وزیراعظم کا جنگی جنون خطے میں امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے ،محمد اشفاق نذر

- Advertisement -

سیالکوٹ۔2مئی (اے پی پی): سیالکوٹ میں سول سوسائٹی کے نمائندگان محمد اشفاق نذر اور میاں اعجاز انجم نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا جنگی جنون خطے میں امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے اگر بھارتی فوج نے پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو پاکستانی قوم مسلح افواج پاکستان سے پہلے دشمن کا نام و نشان صفحہ ہستی سے مٹا دینگے۔

پوری قوم پاکستان کا بچہ بچہ وطن عزیز پاکستان کی حفاظت،دفاع اور سلامتی کیلئے لڑنے کو ہر وقت تیار ہیں۔ ہم سب ایک ہیں اور پاکستان کی سلامتی اور حفاظت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردینگے لیکن وطن عزیز پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے اور بھارتی جارحیت کے خلاف منعقدہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔

- Advertisement -

مقررین نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا گڑھ ہے لیکن عالمی برادری کو بتانا چاہتے ہیں کہ بھارتی فوج نے اگر پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو اس بار ہندوستان کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی۔ پاکستان ایٹمی قوت ہے نہ صرف اپنی سرزمین کا تحفظ کرنا جانتے ہیں بلکہ دشمن کی آنکھوں میں انکھیں ڈال کر جواب دنیا بھی جانتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور بھارت کو ناکوں چنے چبوانے اور تباہ و برباد کرنے کیلئے پوری پاکستانی قوم پورے جذبے کے ساتھ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے بعداز ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی۔ریلی میں شوکت علی صدیقی،مختار احمد،میاں سرفراز نواز،مہر موبین احمد،ماسٹر محمد ارشد،چوہدری آفاق سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591558

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں